منہاج القرآن کے رہنماؤں کی عمرہ کی سعادت کے لیے روانگی

بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، رفیق نجم، رانا ادریس، جواد حامد جمعرات کو روانہ ہونگے
مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے
عمرہ کی سعادت حاصل کرنا اللہ تعالیٰ کی طرف سے خصوصی انعام ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

لاہور (22 دسمبر 2019) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں پر مشتمل وفد کی عمرہ کی سعادت کے لیے روانگی، نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، جواد حامدعمرہ کی سعادت حاصل کریں گے، قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ منہاج القرآن کے قائدین ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ہمراہ عمرہ ادا کریں گے، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں جبکہ دیگر رہنما 26 دسمبر بروز جمعرات روانہ ہوں گے۔ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں عمرہ پر جانے والے رہنماؤں کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، جی ایم ملک، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، علامہ میر آصف اکبر، طیب ضیاء، رانا محمدفاروق، سعید اختر و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنا اللہ تعالیٰ کی طرف سے خصوصی انعام ہے، اللہ تعالیٰ نے آپ سب کو روضہ اطہر پر سلام پیش کرنے، مسجد نبوی کی حاضری کااعزاز بخش کر بڑا کرم کیا ہے۔ متبرک مقامات پر حاضر ہو کر اپنے لیے، قوم و ملک کیلئے اور دیگر تمام دوست، احباب کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔ اللہ تعالیٰ یہ سعادت زندگی میں بار بار عطاء فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top