فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن کے رہنما سید ہدایت رسول شاہ قادری سپرد خاک، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما، معروف روحانی شخصیت کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے بانی فاضل صاحبزادہ سید ہدایت رسول شاہ قادری کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ میں ان کی نماز جنازہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پڑھائی۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں، کارکنان سمیت معزز علاقہ، سیاسی، سماجی شخصیات، علماء مشائخ اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ مرحوم اسلام، پاکستان اور تحریک منہاج القرآن کا اثاثہ تھے، سید ہدایت رسول شاہ نے تمام عمر پیار، محبت او بھائی چارے کا درس دیا۔ ان کی شخصیت کا اثر ہمیشہ دلوں پر قائم رہے گا۔ مرحوم سچے عاشق رسول ﷺ اور محبت وطن پاکستان تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے تصوف اور روحانیت کی اصل اقداروں کی بحالی کیلئے کردار ادا کیا، ہمیشہ بین المسالک ہم آہنگی کے حوالے سے متحرک رہے، سید ہدایت رسول شاہ قادری کی زندگی فروغ علم اور فروغ عشق رسول میں گزری۔ مرحوم بہترین خطیب اور شفیق استاد تھے۔ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور علمی حلقے آج ایک قابل شخصیت سے محروم ہو گئے۔ مرحوم کی دینی، ملی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

Syed-Hidayat-Rasool-Qadri

Syed-Hidayat-Rasool-Qadri

Syed-Hidayat-Rasool-Qadri

Syed-Hidayat-Rasool-Qadri

Syed-Hidayat-Rasool-Qadri

Syed-Hidayat-Rasool-Qadri

Syed-Hidayat-Rasool-Qadri

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top