ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا حاجی فرخ خان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور(24 دسمبر 2019ء) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج یوتھ لیگ لاہور کے صدر حاجی فرخ خان قادری کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے،لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک،رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، مظہر محمود علوی، حافظ غلام فرید،اشتیاق حنیف مغل و دیگر رہنماؤں نے بھی حاجی فرخ خان قادری کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ دریں اثناء مرحومہ کی نماز جنازہ وحدت روڈ لاہور میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، علماء کونسل، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن لاہور اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی،ضلعی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top