تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے زیراہتمام غوث الاعظم کانفرنس

Sayyiduna Ghaus ul Azam Conference under Minhaj ul Quran Quetta

تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے زیراہتمام غوث الاعظم کانفرنس مؤرخہ 18 دسمبر 2019 کو منعقد ہوئی، جس کی صدارت پیر سید حبیب اللہ چشتی نے کی، کانفرنس میں مہمان خصوصی حضرت علامہ پیر ابوالنصر منظور احمد شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہء مجاز قاری نور محمد صابر فریدی تھے، جبکہ خصوصی خطاب علامہ احمد حسن فاروقی نے کیا۔

کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد تاجدار کائنات ﷺ کی بارہ میں ہدیہ نعت پیش کیا گیا اور حضور غوث الاعظم سیدنا عبد القادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بارگاہ میں منقبت پیش کی گئی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی اسکالر علامہ احمد حسن فاروقی نے کہا کہ زمین اور آسمان کا مالک صرف اللہ تعالیٰ ہے لہذا جو اللہ تعالیٰ کا ہو جاتا ہے وہ دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو جاتا ہے اس کے برعکس اگر بندہ اللہ تعالیٰ کے حکم کی نافرمانی کرتا ہے تو دنیا اور آخرت میں ناکام ہوتا ہے، غوث الاعظم روئے زمین پر اللہ کے بندوں میں سے ایک عظیم ہستی ہیں ان کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم معاشرے کو پرامن اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں، غوث الاعظم سرکار کے دست مبارک پر ہزاروں غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا۔ سیدنا محی الدین عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

پیر سید حبیب اللہ چشتی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ تحریک منہاج القرآن روز اول سے پوری انسانیت کی بات کرتی ہے مگر افسوس آج مسلمانوں کو کفار اپنی چالوں سے مختلف طریقوں سے تقسیم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پوری دنیا میں امت مسلمہ ایک قوت اور ایک آواز نہیں بن جاتی اسی طرح غلامی کی زندگی گزارتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے اس وقت اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے کیونکہ آپس کی نااتفاقی کی وجہ سے دنیا بھر میں مسلمان مظالم کا شکار ہیں۔

Sayyiduna Ghaus ul Azam Conference under Minhaj ul Quran Quetta

Sayyiduna Ghaus ul Azam Conference under Minhaj ul Quran Quetta

Sayyiduna Ghaus ul Azam Conference under Minhaj ul Quran Quetta

Sayyiduna Ghaus ul Azam Conference under Minhaj ul Quran Quetta

Sayyiduna Ghaus ul Azam Conference under Minhaj ul Quran Quetta

Sayyiduna Ghaus ul Azam Conference under Minhaj ul Quran Quetta

Sayyiduna Ghaus ul Azam Conference under Minhaj ul Quran Quetta

Sayyiduna Ghaus ul Azam Conference under Minhaj ul Quran Quetta

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top