ڈائریکٹر فارن افیئرز منہاج القرآن جی ایم ملک کی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات
سپیکر پنجاب اسمبلی کو 8 جلدوں پر مشتمل قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا
تحفہ پیش کیا
قرآنی انسائیکلوپیڈیا میں 20 ہزار سے زائد موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے: جی ایم ملک
قرآنی انسائیکلوپیڈیا ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ایک منفرد اور بہترین علمی کارنامہ
ہے: چودھری پرویز الٰہی
لاہور (28 دسمبر 2019ء) بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرنسپل سیکرٹری، ڈائریکٹر فارن افیئرز منہاج القرآن انٹرنیشنل جی ایم ملک نے سپیکر پنجاب اسمبلی و سینئر سیاستدان چودھری پرویز الٰہی سے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی اور انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا 8 جلدوں پر مشتمل قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے سیٹ کا تحفہ پیش کیا۔ جی ایم ملک نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو بتایا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا میں 20 ہزار سے زائد موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسلاف کی عظیم روایات کو برقرار رکھتے ہوئے احیائے اسلام، تجدید دین کی جدوجہد اور ملت اسلامیہ کے زوال سے نجات کا نسخہ کیمیا قرآن مجید کو قرار دیا ہے اور اسی لیے اپنی جدوجہد کو بھی تحریک منہاج القرآن کا نام دیا ہے جس کا مطلب ہے ’قرآن مجید کا راستہ‘ ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا میں عصر حاضر کے تمام مسائل کا ممکنہ حل قرآن مجید کے ا حکامات کی روشنی میں پیش کیا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اسلامی تاریخ میں ایک منفرد اور بہترین علمی کارنامہ ہے، انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ کے لیے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، تحقیقی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، انہوں نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا تحفہ پیش کرنے پر جی ایم ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت اور درازی عمر کیلئے دعا کی۔ ملاقات میں سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور ڈائریکٹر جنرل ریسرچ عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔
تبصرہ