تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما اور شیخ الاسلام کے دیرینہ رفیق عبدالواحد بٹ انتقال کرگئے

تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دیرینہ ساتھی عبد الواحد بٹ گزشتہ روز انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ ایچ الیون اسلام آباد کے قبرستان میں ادا کی گئی اور ایچ الیون قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ مرکزی نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن قاری ریاست علی چدھڑ نے ادا کروائی۔ نماز جنازہ میں مرکزی رہنما تحریک منہاج القران احمد نواز انجم، طیب ضیاء، غلام علی خان، ابرار رضا ایڈوکیٹ، راجہ منیر اعجاز، علامہ قاری احسان قادر، ذوالفقار چشتی، حفیظ اعوان، سید انجم بخاری، بدیع الزمان اور ابرار قریشی سمیت تحریک منہاج القران، پاکستان عوامی تحریک، منہاج یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان، اہل علاقہ اور اعزاء و اقرباء کی بڑی تعداد شریک تھی۔ اس موقع پرمنہاج القرآن علماء کونسل کے رہنما قاری احسان قادر نے مرحوم کی بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کروائی۔ مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قل شریف کی محفل 31 دسمبر 2019ء بروز منگل بعد نماز عصر ان کی رہائش گاہ جی الیون میں منعقد ہوگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top