سید ہدایت رسول شاہ،عبدالواحد بٹ کی مغفرت کیلئے گوشہ درود میں دعا

جی ایم ملک نے تحریک منہاج القرآن کے اسیر رہنما محمد سلطان کی صحت یابی کے لیے بھی خصوصی دعا کی

لاہور (30 دسمبر 2019ء) منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں قائم مرکزی گوشہ درود میں تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں سید ہدایت رسول شاہ، عبدالواحد بٹ اور منہاج القرآن فرانس کے بانی ممبران کی ہمشیرہ و دیگر مرحومین کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔ قائم مقام ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن جی ایم ملک نے ملکی ترقی، سلامتی، خوشحالی اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کیلئے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے گوشہ نشینوں کو سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کے موضوع پر خصوصی لیکچر بھی دیا۔ اس موقع پر علامہ عثمان سیالوی، مفتی خلیل حنفی اور علی رضا بھی موجود تھے۔ جی ایم ملک نے تحریک منہاج القرآن کے اسیر رہنما محمد سلطان کی صحت یابی کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔ محمد سلطان جن کو بھکر جیل سے ملتان جیل منتقل کیا گیا ہے سخت علیل ہیں۔ رہنماؤں نے ان کی جلد صحت یابی اور درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top