ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا رانا فاروق محمودکے صاحبزادے رانا صلاح الدین کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور (3 جنوری 2019) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سابق نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن رانا فاروق محمود کے اکلوتے بیٹے رانا صلاح الدین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، حاجی فرخ و دیگر رہنماءوں نے بھی رانا فاروق محمود کے صاحبزادے رانا صلاح الدین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
دریں اثناء مرحوم کی نماز جنازہ میانی صاحب قبرستان لاہور میں ادا کی گئی، نماز جنازہ تحریک منہاج القرآن کے رہنما احسن اویس قادری نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں قائمقام ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن جی ایم ملک، حافظ غلام فرید، رانا فیاض، اشتیاق حنیف مغل، حاجی محمد سلیم سمیت تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، علماء کونسل، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن لاہور اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماءوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تبصرہ