منہاج یوتھ لیگ کی سنٹرل یوتھ کونسل کا اہم اجلاس، عہدیداران کی شرکت

اجلاس میں ’’ہے زندگی کتاب دوستی‘‘ کے عنوان سے جاری مہم کا جائزہ لیا گیا
منہاج القرآن یوتھ لیگ نئی نسل کو کتاب دوستی کی طرف راغب کرنے کے لئے کوشاں ہے: مظہر محمود علوی
حکومت لائبریریوں پر توجہ دے اور قارئین تک کتابوں کی رسائی آسان بنائے، اجلاس میں مطالبہ
اجلاس سے منصور قاسم اعوان، انعام مصطفوی، عمر قریشی، محسن شہزاد، حاجی فرخ، عرفان تھہیم و دیگر کا خطاب

لاہور (5 جنوری 2020ء) منہاج یوتھ لیگ کی سنٹرل یوتھ کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاءون میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کی۔ اجلاس میں یوتھ لیگ کے مرکزی، صوبائی، ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں 2020 ورکنگ پلان اور اہداف پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں یوتھ تنظیمات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل کے اہداف دئیے گئے۔

سنٹرل یوتھ کونسل کے اجلاس میں ’’ہے زندگی کتاب دوستی‘‘ کے عنوان سے جاری مہم کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں ’’ہے زندگی کتاب دوستی‘‘ مہم کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ اجلاس میں تحصیلی سطح پر لائبریریوں کے قیام، کتب میلوں کے انعقاد اور ایک فرد ایک لائبریری کے نعرے کے ساتھ مہم میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں سوشل میڈیا کونسل کے ہیڈ عمر قریشی اور سیکرٹری سوشل میڈیا منہاج یوتھ لیگ محسن شہزاد نے سوشل میڈیا کی ضرورت و اہمیت پر خصوصی گفتگو کی اور عصر حاضر میں سوشل میڈیا کی اہمیت اور اسکے مثبت استعمال کے حوالے سے شرکاء کو بتایا۔ اجلاس میں اہم علمی، سیاسی، سماجی شخصیات سے رابطوں کے لیے دعوتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ کتب بینی کو فروغ دینے کے لیے منہاج یوتھ لیگ اہل علم، حکومت اور عوام سے اپیل کرے گی کہ ہر تحصیل اور ضلع میں بزم کتاب کے نام سے تنظیم قائم کرے۔ اجلاس میں موجود شرکاء کےلئے منہاج یوتھ لیگ کی ٹریننگ کونسل نے ایک تربیتی سیشن بھی منعقد کیا جس میں کتاب دوستی کو فروغ دینے کی اہمیت بیان کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کہا کہ حکومت اور عوام کو لائبریریوں، کتب خانوں پر توجہ دینا ہو گی اورقارئین تک کتابوں کی رسائی کوآسان بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ یونین کونسل سطح تک پبلک لائبریریوں کے قیام کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی، اجلاس سے خطاب مظہر علوی کا مزید کہنا تھا کہ کتب بینی ذہن کو تازگی، روح کو بالیدگی اور خیالات کو تازگی بخشتی ہے۔ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہزاروں موضوعات پر جدید تحقیق اور عصری تقاضوں کے مطابق سینکڑوں کتب لکھ کر آنے والی صدیوں کے نوجوانوں کے لیے علمی ورثے کو محفوظ کر دیا ہے۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ کوشاں ہے کہ نئی نسل کتاب دوستی کی طرف راغب ہو، کتب بینی کے لیے لوگوں کی کتب تک رسائی کو بھی آسان بنانے کےلئے بھی جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے، امن کے قیام کےلئے مطالعہ اہم ہے۔ کتب بینی سے ذہنوں کے دریچے کھلتے ہے، علم میں اضافہ ہوتا ہے، کتب خانے قوم کی شان کے مظہر ہوتے ہیں، ہ میں کتب خانے آباد کرنے ہیں تاکہ تہذیب کو استحکام ملے۔

اجلاس سے سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان، انعام مصطفوی، عمر قریشی، محسن مصطفوی، حاجی فرخ، عرفان تھہیم و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں صدر منہاج یوتھ لیگ لاہور کی والدہ کے ایصال ثواب کےلئے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top