منہاج القرآن کے قائدین عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

خرم نواز گنڈاپور، نوراللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود، علامہ رانانفیس قادری، حفیظ الرحمن خان کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال
بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان اور ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد عمرہ کی سعادت حاصل کر کے ایک روز قبل وطن پہنچے تھے

لاہور (6 جنوری 2020ء) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود، علامہ رانا نفیس قادری، حفیظ الرحمن خان، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ کا لاہور ایئرپورٹ پر تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں،کارکنان اور وابستگان نے پرتپاک استقبال کیا۔ نائب صدر تحریک منہاج القرآن بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان اور ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد ایک روز قبل عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچے تھے۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز منہاج القرآن شہزاد رسول چودھری، عین الحق بغدادی، عارف چودھری، حاجی محمد اسحاق، راجہ شوکت محمود، انجینئر محمد آصف، عبدالحفیظ چودھری، شہباز طاہر، منشا مغل، شبیر احمد، ڈاکٹر قاشر رفیق، اورنگزیب خان، عارف طاہر و دیگر رہنماؤں نے عمرہ کی سعادت حاصل کرکے وطن واپسی پر رہنماؤں کا پھولوں کے ہار پہنا کر، پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے درود و سلام کی صداؤں میں شاندار استقبال کیا۔ منہاج القرآن کے مرکزی قائدین ایئرپورٹ سے باہر آئے تو کارکنان نے درود و سلام کے نذرانوں کے ساتھ ان کا استقبال کیا، لاہور ایئرپورٹ کی فضاء درود و سلام سے گونج اٹھی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top