تحریک منہاج القرآن نارنگ منڈی کے زیراہتمام مشعل بردار میلاد جلوس

تحریک منہاج القرآن نارنگ منڈی کے زیراہتمام مشعل بردار میلاد جلوس کا انعقاد 9 نومبر 2019ء کو کیا گیا۔ میلاد جلوس کی قیادت منہاج القرآن نارنگ منڈی پی پی 135 کے صدر آصف نمبر دار اور دیگر قائدین نے کی۔ اس موقع پر عمران رشید قادری، قاری خالد اور مختلف مذہبی و سماجی رہنماوں سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد جلوس میں شریک ہوئی۔ شرکاء جلوس ہاتھوں میں اسم محمد والے پوسٹر اٹھائے ہوئے تھے۔ جلوس شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پزیر ہوا۔ اس موقع پر منہاج القرآن نارنگ منڈی کے قائدین نے خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top