تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام علامہ محمد احسان رضوی کا درس قرآن

تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن کے سلسلہ میں میلاد مصطفی کانفرنس چشتیہ مسجد محلہ عید گاہ میں منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد علامہ محمد احسان رضوی القادری نے خطاب کیا۔ پروگرام حاجی محمد صابر اور حاجی عبد الغفور شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا قاری محسن رضا خطیب مسجد ہذا نے تلاوت قرآن کی۔ بارگارہ رسالت میں غلام رزاق، سید عزیر شاہ، بشارت علی، حسام انجم نذارنہ عقیدت پیش کیا۔ نقابت توقیر عباس مغل نے کی۔

علامہ محمداحسان رضوی القادری نے میلاد مصطفی ﷺ کی شرعی حیثیت کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ہمارے اپنے آقا کریم ﷺ سے وہ حبی اور قلبی تعلق ہونا چاہیے کہ جس کا تعلق وسیلہ اور واسطہ مصطفی سے ہو۔ اللہ اس عباد ت اور ذکر کو رد کردیتا ہے، جس میں حب مصطفیٰ شامل نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میلاد مصطفی ﷺ خود اللہ اس کے رسول اور انبیاء کی سنت ہے اور خود اللہ پاک نے میلادکے وقت پوری دنیا کو بقعہ نور بنا کر میلاد منایا اور آج کے دور میں ہم وہ خوش نصیب لوگ ہیں کہ اللہ کی سنت کو اپنا کر میالد منا رہے ہیں۔

پروگرام میں اہل محلہ کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور عہدیدارن نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جن میں محمد یوسف نقی، صدر محمد ایوب، محمد مسکین، محمد جاوید رفاقت حسین، اظہر حسین، حاجی بھولا، محمد سہیل، محمد فاروق، حاجی عبد الغفور شیخ، ساجد حسین اعوان صدر پاکستان عوامی تحریک تحصیل چکوال، حاجی عبد الغنی، جہانگیر حسین، توقیر اعوان ایڈوکیٹ نائب صدر پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب، اعجاز حسن اگرال، ملک نذر حسین، ملک مطلوب حسین، نعیم طارق، ایم ایس ایم کے عہدیداران، علمائے کرام میں حافظ منیب الرحمن خطیب جامع مسجد عیدگاہ، محمد صادق چغتائی، محمد اقبال نقی، حاجی کرم دین ظہیر مغل اور مغل برادری کے زعماء نے شرکت کی۔

پروگرام کا اختتام صلوۃ و سلام پر ہوا۔ محمد مسعود للہ شریف نے بڑے پیارے انداز سے صلوۃ و سلام پیش کیا۔ آخر میں دعا بھی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top