صوفیا کرام نے اخلاق اور احترام انسانیت کا سبق دیا: علامہ میر آصف اکبر

علماء مسلکی دائروں سے باہر نکل کر اسلام اور مسلمانوں کی جدید تقاضوں کے مطابق رہنمائی کریں
پرامن اور پڑھے لکھے پاکستان کے خواب کو عملی اقدامات سے تعبیر دینا ہو گی: ناظم علماء کونسل

لاہور(7 جنوری 2020) منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی ناظم علامہ میر آصف اکبر نے کہا ہے کہ علم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تربیت اور عمل پر بھی توجہ دینا ضروری ہے، صوفیا کرام نے لوگوں کو اخلاق اور احترام انسانیت کا سبق دیا، علماء پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسلکی دائروں سے باہر نکل کر اسلام اور مسلمانوں کی جدید تقاضوں کے مطابق رہنمائی کریں، دین کا علم رکھنے والے بعض لوگوں نے تحقیق سے ناطہ توڑ رکھا ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ اکثر ایسی باتیں بھی کہہ دی جاتی ہیں جو اسلام کی روح کے منافی ہوتی ہیں، آج کل وادی تحقیق سے گزرے بغیر بعض لوگ محقق بن کر دین کو تختہ مشق بنارہے ہیں جو کسی طور پر بھی درست نہیں۔

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہر موضوع پر علمی اور تخلیقی شاہکار تخلیق کر دئیے ہیں اور وہ امن عالم کے لیے عالمی سطح پر کوشاں ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر علامہ غلام اصغر صدیقی، علامہ خلیل حنفی، علامہ اکرم طیب، علامہ رفیق رندھاوا، علامہ محمد لطیف مدنی،علامہ عثمان سیالوی، علامہ محمد حسین آزاد الازہری و دیگر بھی موجود تھے۔

علامہ میر آصف اکبر نے کہا کہ پرامن اور پڑھے لکھے پاکستان کے خواب کو عملی اقدامات سے تعبیر دینا ہو گی، تحریک منہاج القرآن نے تعلیم سب کے لیے کا ویژن دیا، کم آمدنی والے خاندانوں کے بچوں کے لیے ملک بھر میں 600 سے زائد سکول قائم کیے، جہاں ایک لاکھ سے بچے زیر تعلیم ہیں، منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں میں جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کی دینی واخلاقی تعلیم و تربیت کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ تحریک منہاج القرآن نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت، دینی، اخلاقی و روحانی تربیت کیلئے منظم جہدوجہد میں مصروف عمل ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top