تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا کیلکینی میں اہم اجلاس

کیلکینی آئرلینڈ۔ ۔ ۔ فرخ وسیم بٹ۔ ۔ ۔ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل دور حاضر کی ایسی دینی اور انقلابی تحریک ہے جس کے دعوتی، تبلیغی، اخلاقی و روحانی، فکری واجتہادی اور تحریکی تنظیمی پروگرام نے نہ صرف اہل ایمان کے نظریات، اصلاح احوال امت اور غلبہ دین کی بحالی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے، اس سلسلے میں آئرلینڈ میں بھی منہاج القرآن کے پیغام اور فروغ کے استحکام اور ممبرسازی کی مہم کو تیز کرنے کے علاوہ ماہانہ درودوسلام کی محافل اور دیگر تمام پروگرامز کو باقاعدگی سے منعقد کرنے کے لئے باہمی غوروخوض کیلئے ڈاکٹر گلزار کی رہائشگاہ کیلکینی میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی ایک مشاورتی اجلاس و حلقہ ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا جس نے سید ذیشان شاہ، محی الدین، ڈاکٹر گلزار احمد، رانا منان، زوہیب انصاری، وسیم بٹ، علی بٹ قادری اور محمد ذوہیب بٹ قادری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز ڈاکٹر گلزار احمد نے تلاوت قرآن پاک سے کیا منہاج القرآن آئرلینڈ کے مرکزی نعت خواں علی بٹ قادری اور سید ذیشان شاہ نے حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ نے تحریک میں کارکنان کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ خوش قسمت ہے کہ اللہ رب العزت نے ہمیں اس دیار غیر میں ایمان کی حفاظت، احیائے اسلام اور مصطفوی انقلاب کے عالمگیر مشن کے ساتھ وابستہ کیا اور ہم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں قرب قیامت اور دور فتن میں اس دیارِ غیر میں بستے ہوئے جہاں اپنے اور اپنی نسلوں کیے ایمان کی حفاظت کر رہے ہیں وہیں پر اصلاح احوال امت، تجدید احیائے دین، غلبہ و نفاذ اسلام اور تعلیم و شعور کے لیے سرگرم عمل ہے۔

تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ میں ممبر سازی کی مہم کو مزید تیز کرنے اور ماہانہ درودوسلام کی محافل اور دیگر تمام پروگرامز کو باقاعدگی سے منعقد کرنے پر باہمی غوروخوص اور مشاورت کی گئی آخر میں حلقہ ذکر بھی کیا گیا حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں درود و سلام کا نذرانہ بھی پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و تندرستی کے لیے پاکستان تمام امت مسلمہ کی کامیابی اور خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اس اجلاس کے میزبان ڈاکٹر گلزار احمد نے شرکاء کی تواضع بہترین اور لذیذ پاکستانی کھانوں سے کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top