منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال ذیلی تنظیمات کے صدور و عہدیداروں کا اجلاس

منہاج القران نٹال ساوتھ افریقہ کی تمام ذیلی تنظیمات کے صدور اور عہدیداران نے علامہ طاہر رفیق نقشبندی صدر MQI کی رہائش گاہ پر نئی تنظیم سازی اور مشن کے فروغ کے حوالہ سے 25 دسمبر 2019 کو ملاقات کی۔

اس موقع پر اجلاس میں عمیر صابر نے ایجنڈا پیش کیا۔ علامہ ایوب طفیل قادری صدر ڈربن، عابد منیر صدر ساوتھ بیچ، شیخ محمد خالد صدر پائن ٹاون اور دیگر ممبران نے بھر پور طریقے سے اپنےا پنے خیالات کا اظہار کیا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔

اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ نعت خواں میلاد رضا قادری (برطانیہ) بھی عشاء کے بعد تشریف لائے اور دوستوں کا ان سے بھر پور تعارف ہوا۔ آپ نے انہیں یورپ اور پوری دنیا میں تحریک منہاج القرآن مشن کے کا م کے حوالے سے احباب کو انفارم کیا۔ آخر میں دعا خیر کے بعد مہمانوں کی ضیافت کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top