ڈربن: فکراقبال سیمینار میں منہاج القرآن انٹرنیشنل عہدیداران کی شرکت

پاکستان ایسوسی ایشن ساوتھ افریقہ نے بزم ادب، منہاج القران انٹرنیشنل اور ریڈیو الا نصار کے تعاون سے الانصار کیمیونٹی ہال اوورپورٹ ڈربن میں فکر اقبال کے عنوان سے سیمینار 21دسمبر 2019 بروز جمعہ شام 8 بجے منعقد ہوا۔ سیمینار میں ڈپٹی ہائی کمشنر آف پاکستان عدنان جاوید اور فیاض خان بانی و چیئرمین پاکستان ایسوسی ایشن نے خصوصی شرکت کی۔

منہاج القرآن کی نمائندگی کرتے ہوئے علامہ رفیق شاہ (امیرمنہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ افریقہ) نےفکر اقبال پر خصوصی خطاب کیا اور کلام اقبال مترنم پڑھا۔

مقررین نے کہا کہ علامہ اقبال فقط شاعر ہی نہیں بلکہ ایک مفکر، مدبر، مفسر اور صوفی منش عارف باللہ تھے۔ آپ کا تعلق ایک متوسط فیملی سے تھا مگر آپ کی فکر سے ناصرف پاکستان بلکہ ایران ترکی بھارت اور کئی یورپی ممالک بھی مستفید ہوئے۔

علامہ طاہر رفیق نقشبندی صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل KZN اور ساوتھ افریقہ کی تنظیمات اور ممبرز نے بھر پور شرکت کی۔ آخر میں مہمانان گرامی کی خدمت میں پرتکلف کھانا پیش کیاگیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top