منہاج القرآن کے وفد کی بیرسٹر عامر حسن سے ملاقات
وفد نے بیرسٹر عامر حسن کو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ
قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے سیٹ کا تحفہ دیا
قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے مطالعہ سے ہر طبقہ فکر کے افراد کو رہنمائی ملے گی:بیرسٹر
عامر حسن
لاہور (18 جنوری 2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کے ممبر، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب بیرسٹر عامر حسن سے تحریک منہاج القرآن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول چودھری، حاجی محمد اسحاق، عبدالحفیظ چودھری شامل تھے، وفد نے بیرسٹر عامر حسن کو قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے سیٹ کا تحفہ دیا۔ منہاج القرآن کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عامر حسن نے کہا کہ قرآن پاک کتاب ہدایت ہے اور اس میں انسانیت کو درپیش تمام مسائل کا حل موجود ہے، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا قرآن فہمی اور اسلامی علوم پر تحقیق کرنے والے محققین کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے، قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے مطالعہ سے ہر طبقہ فکر کے افراد کو رہنمائی ملے گی۔بیرسٹر عامر حسن نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے تحفہ پر وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا دین اسلام، عالم اسلام اور انسانیت کی قابل قدر خدمت ہے، اس کے مطالعہ سے یقینا اللہ کے کلام کو سمجھنے میں آسانی ہو گی اور قرآن پاک کا امن، محبت، بھائی چارے کے پیغام کو فروغ ملے گا۔ نوجوانوں کو ایسے ہی علمی مواد کی ضرورت ہے، انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ایک فکر اور نظریے کا نام اور ایک ریفارمر ہیں۔منہاج القرآن کے تحت قائم 700سکولز،درجنوں کالجز اور عالمی معیار کی منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر طاہرالقادری کی فروغ علم کے لیے خدمات کا ثبوت ہے۔وفد نے بیرسٹر عامر حسن کو بتایا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا 5ہزار موضوعات اور 8جلدوں پر مشتمل ہے۔
تبصرہ