منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے سیکرٹری اطلاعات راؤ اشتیاق کی سید ذاکر احمد سے ملاقات

منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے سیکرٹری اطلاعات راؤ اشتیاق احمد نے گریڈ سی انسٹیوٹ آف بزنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئرمین سید ذاکر احمد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سید ذاکر احمد نے کہا کہ تعلیم جہالت کے خاتمے اور معاشرے کی ترقی کی ضامن ہے۔ انہوں نے مزید کہا تعلیم محض ڈگری کا حصول نہیں بلکہ اخلاقی تربیت بھی شامل ہے۔ بد قسمتی سے ہمارے ہاں تعلیمی ادارے بزنس تو کر رہے ہیں مگر اخلاقیات سے عاری ہیں تعلیم تربیت کے بغیر ادھوری ہے ۔ اس موقع پر ممتاز وکیل سید عباس عابد بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top