قومیں تعلیم سے ترقی کرتی ہیں، سڑکوں، نالیوں کی تعمیر سے نہیں: خرم نواز گنڈاپور

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام ’’تعلیم سب کے لیے‘‘کے عنوان سے مذاکرہ
مذاکرہ سے پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر ممتازالحسن باروی، نوراللہ صدیقی، عین الحق بغدادی کا خطاب

لاہور (22 جنوری 2020ء) کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام ”تعلیم سب کے لیے“ کے عنوان سے مذاکرہ میں خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ حکومت تعلیم پر انویسٹ کرے اور ساری توجہ تعلیم یافتہ نسل پروان چڑھانے پر دے۔ قومیں سڑکوں، نالیوں کی تعمیر سے نہیں علم سے ترقی کرتی ہیں۔ منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے شرح خواندگی میں اضافہ کیلئے کلیدی کردار ادا کررہے ہیں اور ملک بھر میں منہاج القرآن کے 6 سو سے زائد ماڈل سکول ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچوں کو سستی اور معیاری تعلیم دے رہے ہیں۔

مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے کہا کہ کالج آف شریعہ پاکستان کا واحد تعلیمی ادارہ ہے جہاں جامعہ الازہر کی طرز پر طلباء کو دنیاوی کے ساتھ عصری تعلیم بھی دی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ایف اے پاس طلباء کو بی ایس اسلامک اور عریبک سٹیڈیز کے 4سالہ کورسز آفر کیے جارہے ہیں۔ اس کا بنیادی مقصد طلباء کو اسلاف کے علمی، تحقیقی اثاثوں سے جوڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز طلباء کو معیاری رہائش اور خوراک کی سہولتیں بھی دیتا ہے۔

مذاکرہ سے عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، عین الحق بغدادی، میر آصف اکبر نے بھی خطاب کیا۔نوراللہ صدیقی نے کہا کہ گزری ہوئی 3دہائیاں علم دشمنی پرمبنی تھیں، ملک و قوم کے قیمتی وسائل عیاشی کے منصوبوں پر خرچ کیے گئے۔ اگر پرائیویٹ شعبہ کی تعلیمی کارکردگی کو مائنس کر دیں تو آج شرح خواندگی 25فیصد سے بھی کم ہوتی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top