اسلامک اکنامک فورم کی تشکیل خوش آئند ہے: ڈاکٹر طاہرالقادری

غربت کے خاتمے اور بیروزگاری میں کمی لانے کے لیے معیشت کی بہتری پر توجہ دینا ہو گی
قائد تحریک منہاج القرآن کی منہاج یونیورسٹی کی تیسری انٹرنیشنل اقتصادی کانفرنس پر منتظمین کو مبارکباد

لاہور (27 جنوری 2020ء) قائد تحریک منہاج القرآن و منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ ترقی کے اہداف کے حصول اور بے روزگاری کو کم کرنے کے لیے معاشی استحکام ضروری ہے۔ غربت کے خاتمے اور بیروزگاری میں کمی لانے کے لیے معیشت کی بہتری پر توجہ دینا ہو گی، انسانی بہبود بالخصوص اسلامی ممالک میں اسلامک بینکنگ اور اقتصادیات میں بہتری لانے کے لیے بین الاقوامی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اقتصادی ماہرین پر مشتمل اپنی نوعیت کے پہلے اور منفرد اسلامک اکنامک فورم منہاج یونیورسٹی لاہور کی تشکیل خوش آئند ہے۔ اقتصادیات کے شعبہ میں نئی فکری راہوں کی تلاش کے حوالے سے منہاج یونیورسٹی شاندار قومی و ملی خدمت انجام دے رہی ہے۔ تیسری عالمی اسلامک اکنامک اینڈ فنانس کانفرنس کا کامیاب انعقاد ایک قابل تقلید روایت ہے جس پر منہاج یونیورسٹی کے جملہ ذمہ داران آرگنائزرز بالخصوص ڈپٹی چیئرمین ایم یو ایل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس پاکستان کے امیج میں بہتری لانے کا سبب بنے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی اسلامک اقتصادی سکالرز پر مشتمل فورم کی تشکیل سے ایک سنگ میل عبور کیا گیا ہے جو حوصلہ افزا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن قومی اہداف کی تحریک کی سرپرستی اعلی تعلیمی اداروں نے کی وہ کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top