سید ہدایت رسول شاہ کا ختم چہلم ہفتہ کو فیصل آباد میں ہو گا

ختم چہلم پر منعقدہ روحانی اجتماع سے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین خطاب کریں گے
ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی تقریب یکم فروری ہفتہ کو بعدنمازعشاء مرکزی سیکرٹریٹ میں ہو گی
خرم نواز گنڈاپور، دیوان احمد مسعود، پیر سید غوث شاہ گیلانی، سید غلام شمس الدین گیلانی سمیت اہم شخصیات شرکت کرینگی

لاہور (31 جنوری 2020ء) تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی صدر،کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے بانی فاضل، معروف علمی، مذہبی و روحانی شخصیت صاحبزادہ پیر سید ہدایت رسول شاہ قادریؒ کی ختم چہلم کے موقع پر تقریب یکم فروری (ہفتہ) کو فیصل آباد میں منعقد ہو گی۔ چہلم کے موقع پر منعقد ہونے والے روحانی اجتماع میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، دیوان احمد مسعود سجادہ نشین دربار اعلیٰ بابا فرید الدین، پیر سید غوث شاہ گیلانی، پیر سید غلام شمس الدین گیلانی آستانہ عالیہ گولڑہ شریف، انجینئر محمد رفیق نجم، بشارت جسپال، میاں ریحان مقبول، میاں عبدالقادر، میاں کاشف سمیت مشائخ عظام، علمائے کرام، اہم مذہبی، سیاسی، سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔ ختم چہلم کے موقع پر منعقدہ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنمااور کارکنان بھی بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔

ناظم منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ سید ہدایت رسول شاہ قادری نیک، صالح اور باعمل رہنما تھے، اسلام، پاکستان اور تحریک منہاج القرآن کا قیمتی اثاثہ تھے۔ سید ہدایت رسول شاہ نے تمام عمر بھائی چارے، بین المسالک ہم آہنگی، برداشت اور رواداری کا درس دیا۔ ان کی شخصیت کا اثر ہمیشہ دلوں پر قائم رہے گا۔ مرحوم سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور محب وطن پاکستانی تھے۔ مرحوم کی تحریکی، تنظیمی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ سید ہدایت رسول شاہ نے ہمیشہ تصوف او روحانیت کی اصل اقداروں کی بحالی کیلئے جدوجہد کی۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریب یکم فروری ہفتہ کو بعدنمازعشاء مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہو گی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ مشائخ عظام، جید علمائے کرام، معروف نعت خوان اور قرأ شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top