عمرہ کی سعادت حاصل کرنیوالے منہاج القرآن کے رہنماؤں کے اعزاز میں تقریب

تقریب میں آمد پر رہنماؤں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کے ہار پہنائے گئے
مدینہ پاک مرکز محبت ہے اور مکہ مکرمہ مرکز عبادت ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
دونوں حرم میں حاضری، زیارت، عبادت اور دعائیں مانگنا حاضرین کا مقصد اور حصول ہونا چاہیے: چیئرمین سپریم کونسل
بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، جواد حامد علامہ رانا محمد ادریس کی شرکت

لاہور (یکم فروری 2020ء) عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں کے اعزاز میں ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں آمد پر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے رہنماؤں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کے ہار پہنائے گئے، رہنماؤں پر پھول نچھاور کیے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تھے۔ نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، علامہ رانا محمد ادریس، راجہ زاہد محمود، جواد حامد، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، الیاس ڈوگر، سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ، حفیظ الرحمن خان،اقبال مرتضیٰ پر مشتمل منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں کے وفد نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے روضہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کے آداب کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضری ایک بہت بڑی سعادت ہے۔ مسجد نبوی شریف میں نمازیں پڑھنا، شہر مدینہ کا قیام، شہر مدینہ کے شب و روز یقینا بہت ہی مبارک اور سعادت والے ہیں، رب العالمین کی رحمتوں، نعمتوں اور برکتوں کے حصول کا ذریعہ ہیں۔ خانہ کعبہ اللہ کریم کا گھر ہے اور روضہ مبارک رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گھر ہے، خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کو مقامات مقدسہ کی حاضری اور زیارت نصیب ہوتی ہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ مدینہ پاک مرکز محبت ہے اور مکہ مکرمہ مرکز عبادت ہے، دونوں حرم میں حاضری، زیارت،عبادت اور دعائیں مانگنا حاضرین کا مقصد اور حصول ہونا چاہیے۔ تقریب میں جی ایم ملک، حاجی محمد اسحاق، شہزاد رسول قادری، سہیل احمد رضا، مظہر محمود علوی، رانا محمد فیاض،سعید شاہ ودیگر رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی، صوبائی و ضلعی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، خوشحالی کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top