مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی مرکزی کیبنٹ کا ماہانہ اجلاس، طلباء رہنماؤں کی شرکت

ملک بھر میں لیڈر شپ ڈویلپمنٹ پروگرامز منعقد کیے جائیں گے، یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء شرکت کرینگے
طلباء کی زندگیوں میں علم و کردار کی بہت اہمیت ہے، مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ عرفان یوسف
اجلاس میں ضیاء الرحمن ضلج، اخلاق حسین، فرحان عزیز، میاں انصر، میر احسن منیر و دیگر طلباء رہنماؤں کی شرکت

لاہور (یکم فروری 2020ء) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی مرکزی کیبنٹ کا ماہانہ اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن پر منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر چودھری عرفان یوسف نے کی، سیکرٹری جنرل ضیاء الرحمن ضلج، اخلاق حسین، فرحان عزیز، میاں انصر، میر احسن منیر و دیگر طلباء رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ رہنماؤں نے اجلاس میں دئیے گئے اہداف اور ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 14، 15، 16 فروری کو سٹوڈنٹ لیڈرز سمٹ کے عنوان سے ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ سٹوڈنٹ لیڈر سمٹ میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، قاسم علی شاہ، سلطان خان کے خصوصی لیکچرز ہوں گے۔ ان تقریبات میں محفل سماع اور محفل مشاعرہ کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائیگا۔ جن میں ملک کے نامور قوال اور معروف شعراء کرام عباس تابش، وصی شاہ، رحمن فارس، احمد فرہاد، شہزاد قیس و دیگر شرکت کریں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عرفان یوسف نے کہا کہ طلباء کی زندگیوں میں علم و کردار کی بہت اہمیت ہے، اس لیے ہمیں اس کو بہتر بنانے پر محنت کرنا ہو گی، نوجوان اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے ہمیشہ اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ ملک بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے، اس کا استحکام اور حفاظت ہم پر فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے پروگرامز کا مقصد طلباء میں قائدانہ صلاحیتوں کو ابھارنا، کامیاب زندگی میں تصوف کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور تنظیمی زندگی کے اصولوں پر روشنی ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ پروگرامز میں ملک کی اہم یونیورسٹیز اور کالجز کے سینکڑوں طلباء کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top