گوشہ درود: ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ - فروری 2020

تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن لاہور میں منعقد ہوا۔ قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فضائل درود سلام پر گفتگو کی۔ پروگرام میں جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، رانا محمد ادریس، احمد نواز انجم، جواد حامد، سید مشرف شاہ، علامہ نفیس قادری، راجہ زاہد محمود، قاری نور احمد چشتی، غلام مرتضیٰ علوی، مظہر محمود علوی، عرفان یوسف، میر آصف اکبر، علامہ فیاض بشیر، منہاج الدین قادری و دیگر مرکزی قائدین اور گوشہ نشینان نے شرکت کی۔ لاہور اور گردونواح سے مردوخواتین کی بڑی تعداد اجتماع میں شریک ہوئی۔

نماز عشاء کے بعد پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید و نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا، اس موقع پر حسان منہاج محمد افضل نوشاہی، صابر کمال وٹو اور دیگر ثناء خوانوں نے نعت خوانی کی۔ گوشہ درود کے وظائف اجتماعی طور پر پڑھائے گئے اور آخر میں دعا ہوئی۔

گوشہء درود کے نظام کے تحت مجموعی طور پر اب تک 3 کھرب 75 ارب 34 کروڑ 95 لاکھ 85 ہزار 9 سو 59 مرتبہ اور ماہ جنوری میں 6 ارب 1 کروڑ 27 لاکھ 83 ہزار 8 سو 73 مرتبہ درود پاک پڑھا گیا۔

Monthly spiritual gathering of Gosha-e-Durood

Monthly spiritual gathering of Gosha-e-Durood

Monthly spiritual gathering of Gosha-e-Durood

Monthly spiritual gathering of Gosha-e-Durood

Monthly spiritual gathering of Gosha-e-Durood

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top