فیصل آباد: سید ہدایت رسول شاہ قادری مرحوم کا ختم چہلم

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے رہنماء سید ہدایت رسول شاہ قادری مرحوم کا چہلم یکم فروری 2020ء کو جامع مسجد بغدادی، بغدادی پارک گلبرک اے فیصل آباد میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

پروگرام میں مفتی اعظم مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، خواجہ غلام قطب الدین یار فریدی، صاحبزادہ محمد حامد رضا قادری، خرم نواز گنڈاپور اور دیگر مذہبی، علمی، سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ عوام الناس کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹرحسن محی الدین قادری نے چہلم میں خطاب کرتے ہوئے پیر سید ہدایت رسول شاہ قادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سید ہدایت رسول شاہ قادری اہل سنت اورمنہاج القرآن کا اثاثہ تھے۔ انہوں نے اخلاص کے ساتھ اپنی زندگی کو دین اسلام اورتحریک کیلئے وقف کر رکھا تھا۔

انہوں نے کہاکہ اخلاص کے بغیر زندگی ادھوری ہے۔ دنیاکی شان وشوکت اورمال ودولت کے سکے قبروحشرمیں کام نہیں دیں گے، آخرت کی کرنسی اخلاص، اطاعت، تقوی، حب رسولﷺ اوراللہ کی مخلوق سے بے لوث محبت ہے۔ وہ لوگ خوش قسمت ہیں جواپنے آپ کواللہ کی رضاکے سپردکردیتے ہیں۔ سیدہدایت رسول قادری انہی لوگوں میں سے ایک تھے، جنہوں نے اپنی زندگی کو بامقصد گزارا۔

پروگرام میں سید ورود مسعود شاہ، ڈاکٹر سید شاہ حسن، سید نبیل الرحمن شاہ، انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ سعیداحمد اسد، سید حمایت رسول، سید شفاعت رسول، چوہدری بشارت جسپال، علامہ نورالزماں، سید زبیب مسعود، علامہ محمد الیاس اعظمی، علامہ عتیق سعید، علامہ عزیزالحسن، حاجی امین القادری، قاری محمد صدیق، میاں ریحان مقبول، رانا طاہر سلیم، میاں کاشف محمود، رانا رب نواز، اللہ رکھا نعیم بھی شریک ہوئے۔ ختم چہلم میں معروف نعت خواں، علماء کرام، مشائخ عظام اور مختلف طبقات کی نمائندہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر دیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید ہدایت رسول شاہ نے تمام عمر پیار، محبت او بھائی چارے کا درس دیا۔ ان کی شخصیت کا اثر ہمیشہ دلوں پر قائم رہے گا۔ مرحوم سچے عاشق رسول ﷺ اور محبت وطن پاکستان تھے۔ انہوں نے تصوف اور روحانیت کی اصل اقداروں کی بحالی کیلئے کردار ادا کیا، ہمیشہ بین المسالک ہم آہنگی کے حوالے سے متحرک رہے۔

تقریب کا اختتا م ڈاکٹرحسن محی الدین قادری کی خصوصی دعاکے ساتھ ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top