منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تنظیمی دورے پر یورپ روانہ

لاہور (3 فروری 2020ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یورپ کے تنظیمی دورے پر گزشتہ روز لاہور سے روانہ ہو گئے۔ چیئرمین سپریم کونسل اپنے ایک ماہ کے تنظیمی دورہ کے موقع پر کوپن ہیگن، اوسلو، میونخ، پیرس، برلن، بارسلونا اور ویانا جائیں گے۔ منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنسز سے خطاب کرینگے اور یورپ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top