ہلال احمر پاکستان اور منہاج یونیورسٹی لاہور میں 8 فروری ایم او یو سائن ہو گا

مشترکہ انسانی خدمت انجام دینے کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کئے جائینگے
تقریب میں، ڈاکٹر حسین محی الدین، ابرار الحق، ڈاکٹرایس ایم شہزاد، جسٹس(ر) شیخ احمد فاروق شرکت کرینگے

لاہور (7 فروری 2020ء) ہلال احمر پاکستان اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے مابین 8 فروری 2020 کو بلڈ ڈونیشن کیمپس، ایمرجنسی پروٹیکشن اور فوری طبی امداد کے حوالے سے مشترکہ انسانی خدمت انجام دینے کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کئے جائینگے۔ دونوں ادارے سماجی ترقی، بنیادی سہولیات کی کمیونٹی لیول پر فراہمی و دیگر ترقیاتی منصوبوں پر مل کر کام کرینگے۔ تقریب میں چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرار الحق، ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، وائس چانسلرڈاکٹر ایس ایم شہزاد، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد سرویا، چیئرمین ہلال احمر پنجاب جسٹس (ر) شیخ احمد فاروق سمیت اہم شخصیات شرکت کرینگی۔ اس موقع پر ابرار الحق منہاج یونیورسٹی کے طلباء کو خصوصی لیکچر بھی دینگے۔ تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ایس ایم شہزاد نے کہاکہ نوجوان نسل ملک کی خدمت کرنے کے لئے بےتاب ہے انہیں صرف مناسب پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔ ہلال احمر پاکستان اور منہاج یونیورسٹی کے مابین ہونیوالے ایم او یو سے طلباء و طالبات کو انسانیت کی خدمت کا بہترین موقع میسر آئے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top