ڈاکٹر طاہرالقادری کا حاجی محمد طفیل کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (7 فروری 2020ء) تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق اور منہاج القرآن متحدہ عرب امارات کے رہنما حاجی محمد طفیل کی ہمشیرہ کے انتقال پر قائد منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈا پور، انجینئررفیق نجم، احمد نواز انجم، نور اللہ صدیقی، علامہ رانا محمد ادریس، حافظ غلام فرید و دیگر مرکزی، صوبائی و ضلعی رہنماؤں نے میاں محمد طفیل کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ دریں اثناء مرحومہ کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈائریکٹر فارن افیئرز منہاج القرآن جی ایم ملک، قاضی فیض الاسلام، قاری ریاست، قاضی محمو دالاسلام، قاضی مدثر سمیت منہاج القرآن کے رہنماؤں و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top