تحریک منہاج القرآن لاہور میں کی تنظیم سازی کا عمل مکمل

حفیظ اللہ جاوید سنیئر نائب صدر، چوہدری محمد اقبال نائب صدر، اصغر ساجد نائب صدر منتخب
خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، انجینئر محمد رفیق نجم، جی ایم ملک کی نو منتخب عہدیدران کو مبارکباد
تحریک منہاج القرآن دین مبین کے احیاء اور تجدید کی تحریک ہے: صدر منہاج القرآن لاہورحافظ غلام فرید
تحریک منہاج القرآن کا امن، بھائی چارے کا پیغام لاہور کے ہر فرد تک پہنچایا جائے گا: اشتیاق حنیف مغل

لاہور (12 فروری 2020ء) منہاج القرآن لاہور میں کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم نے نومنتخب عہدیداران کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق حفیظ اللہ جاوید سنیئر نائب صدر لاہور، چوہدری محمد اقبال نائب صدر، اصغر ساجد نائب صدر، حاجی محمد امجد قادری نائب صدر، مرزا ندیم نائب صدر، میاں ممتاز حسین نائب صدر، انجینئر ثناء اللہ خان ناظم ویلفیئر، محمد الیاس ڈوگر نائب ناظم ویلفیئر، علامہ احسن اویس ناظم دعوت، خالد سعید غنی ناظم تعلقات عامہ، محمد حسیب نائب ناظم تعلقات عامہ، محمد سجاد الحسن ناظم نشر و اشاعت،  شیراز کامران ناظم ممبر شپ، حافظ عبد الرحمان ناظم سوشل میڈیا، امجد حسین چوہدری کو ناظم تربیت منتخب کیا گیا ہے۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، انجینئر محمد رفیق نجم، جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی نے نو منتخب عہدیدران کو مبارکباد دی ہے۔

صدر منہاج القرآن لاہور حافظ غلام فرید، ناظم منہاج القرآن اشتیاق حنیف مغل نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پڑھے لکھے پاکستان اور عالم اسلام کے لئے منہاج القرآن کے عظیم پلیٹ فارم کو وقف کر رکھا ہے۔ ان شاء اللہ تحریک منہاج القرآن کو لاہور بھر میں آرگنائز کیا جائے گا۔ تحصیل و یونین کونسل سطح پر تنظیم سازی بھی مکمل کی جائے گی۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن دین مبین کے احیاء اور تجدید کی تحریک ہے۔ اس تحریک کی بنیاد روز اول سے قرآن اور قرآنی تعلیمات پر رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا امن،محبت اور بھائی چارے کا پیغام لاہور کے ہر فرد تک پہنچایا جائے گا۔ لاہور میں عوامی رابطہ مہم بھی شروع کی جائے گی۔ عہدیداران و کارکنان کو مزید متحریک کیا جائے گا۔ دونوں رہنماءوں نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن فروغ علم،امن عالم اور دکھی انسانیت کی خدمت کےلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ منہاج القرآن کے کارکنان متحرک اور خدمت انسانی کے جذبے سے سرشار ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top