بے نظیر بھٹو منہاج القرآن کی لائف ممبر اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی مداح تھیں: بیرسٹر عامر حسن

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیر اہتمام مشاہیر اسلام کے موضوع پر کوئز مقابلہ
ڈاکٹر طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا، ڈاکٹر حسین محی الدین کی شرکت

Quaid Day Celebrations 2020

لاہور (18 فروری 2020ء) کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (بزم منہاج) کے زیراہتمام طلبا اور طالبات کے درمیان مقابلہ کوئز منعقد ہوا۔ کوئز مقابلے کی صدارت صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ کوئز مقابلے کا موضوع مشاہیر اسلام تھا۔ طلبا و طالبات سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زندگی اور عملی، تحقیقی، تجدیدی خدمات پر سوال پوچھے گئے۔ کوئز مقابلہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر عامر حسن مہمان خصوصی تھے۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، پروفیسر محمد نواز ظفر، مفتی عبد القیوم ہزاروی، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، شہزاد رسول اور کالج کے اساتذہ نے شرکت کی۔ تقریب میں کثیر تعداد میں طلباء شریک تھے۔

کوئز مقابلہ میں منہاج یونیورسٹی، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہاج کالج فار ویمن، آغوش گرائمر سکول کے طلبا پر مشتمل ٹیموں نے حصہ لیا۔ پہلی پوزیشن آغوش گرائمر سکول کے طلبا نے حاصل کی۔ دوسری پوزیشن منہاج کالج فار ویمن کی طالبات نے حاصل کی۔ تیسری پوزیشن کیلئے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلبا فاتح قرار پائے۔ نتائج کا اعلان چیف جیوری غلام مرتضیٰ علوی نے کیا۔ صدر بزم منہاج حسن شیر نے استقبالیہ کلمات میں مہمانوں اور طلباء کو خوش آمدید کہا۔

بیرسٹر عامر حسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید منہاج القرآن کی لائف ممبر اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مداح تھیں۔ انہوں نے کہا کہ علم شعور و آگہی کی راہیں کھولتا ہے۔ منہاج القرآن فروغ علم کے لیے اپنا مصطفوی کردار ادا کر رہی ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عصر حاضر کی ایک عظیم علمی، مذہبی اور خدمت انسانیت بجا لانے والی قابل احترام و قابل تقلید شخصیت ہیں۔

بیرسٹر عامر حسن، خرم نواز گنڈاپور، نور اللہ صدیقی، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، پروفیسر محمد نواز ظفر، مفتی عبد القیوم ہزاروی، صابر نقشبندی، ڈاکٹر شفاقت بغدادی، ڈاکٹر مسعود مجاہد، محب اللہ الازہری، پروفیسر ممتاز سدیدی، جواد حامد، شہزاد رسول، حاجی اسحاق، لطیف مدنی و دیگر مہمانوں نے پوزیشن ہولڈرز کو شیلڈز، سرٹیفکیٹس اور مہمانوں کو تحائف دیئے۔

تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، انکی درازی عمر، ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا مانگی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top