ڈاکٹر طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ : شہر شہر کیک کاٹے گئے، درازی عمر کےلئے دعائیں

امریکہ، برطانیہ، سپین، ڈنمارک، ہالینڈ، ناروے، کینیڈا کے مختلف شہروں میں منہاج القرآن کی خصوصی تقاریب
مرکزی تقریب میں ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نواز گنڈا پور، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، بیرسٹر عامر حسن کی شرکت

Quaid Day ceremony

لاہور (20 فروری 2020) تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ پر لاہور مرکزی سیکرٹریٹ میں کارکنان، عہدیداران کی طرف سے بکرے قربان کئے گئے۔ شہر شہر سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت اور درازی عمر کیلئے دعائیں کی گئیں۔ بانی تحریک منہاج القرآن نے دنیا بھر سے کارکنان، سیاسی، سماجی، مذہبی لیڈر شپ کی طرف سے نیک تمناؤں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔ سالگرہ کے حوالے سے لاہور، کراچی، فیصل آباد، ملتان، پشاور، مظفر آباد، کوئٹہ سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں تقریبات منعقد ہوئیں اور کیک کاٹے گئے۔ امریکہ، برطانیہ، سپین، ڈنمارک، ہالینڈ، ناروے، کینیڈا، آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ کے مختلف شہروں میں منہاج القرآن کے اسلامک سنٹرز میں خصوصی تقاریب منعقد ہوئیں اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انسانیت کیلئے انجام دی جانے والی علمی تحقیقی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہدحسین، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور، بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، جی ایم ملک، رفیق نجم، جواد حامد، امجد علی شاہ، عبد الرحمن، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، مظہر محمود علوی، حافظ غلام فرید، شہزاد رسول، حاجی اسحاق، سہیل احمد رضا، شاہد لطیف، علامہ رانا محمد ادریس، رانا محمد فاروق، عرفان یوسف، فرح ناز و دیگر رہنماؤں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو 69 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور انکی صحت و درازی عمر کےلئے دعا کی۔

قاضی زاہد حسین نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے عالم اسلام اور انسانیت کی قابل تقلید خدمت کی ہے، ہمیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پر فخر ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پوری دنیا میں اسلام اور پاکستان کی شناخت ہیں، یہ واحد لیڈر ہیں جنکے اشارے پر کارکنان جان ہتھیلی پر رکھ لیتے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاکستانی عوام کو اپنے حقوق کا شعور دیا، وہ اپنے علم اور دکھی انسانیت کےلئے کی جانیوالی کاوشوں اور فلاحی خدمات کی وجہ سے پوری دنیا میں احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے نام اور کام سے بدیانت اور لٹیرے ڈرتے ہیں۔ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں محفل نعت اور محفل سماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور ثناء خوان رسول ﷺ اور معروف قوال حضرات نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈا پور، بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان، وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، بیرسٹر عامر حسن، ڈاکٹر شاہد محمود سرویا، نور اللہ صدیقی، جی ایم ملک، جواد حامد، سید مشرف شاہ، لطیف مدنی سمیت منہاج القرآن کے رہنماؤں و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Prayer Ceremony on Quaid Day 2020

Prayer Ceremony on Quaid Day 2020

Prayer Ceremony on Quaid Day 2020

Prayer Ceremony on Quaid Day 2020

Prayer Ceremony on Quaid Day 2020

Prayer Ceremony on Quaid Day 2020

Prayer Ceremony on Quaid Day 2020

Prayer Ceremony on Quaid Day 2020

Prayer Ceremony on Quaid Day 2020

Prayer Ceremony on Quaid Day 2020

Prayer Ceremony on Quaid Day 2020

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top