تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ پی پی 20 کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب

تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ پی پی 20 کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر معروف اسکالر عین الحق بغدادی، صدر منہاج القرآن واہ کینٹ صغیر خان، نائب صدر مختار احمد بلوچ، ناظم حاجی محمد لیاقت، نائب ناظم محمد جاوید، ناظم دعوت زکاء اللہ عباسی، ناظم تربیت راشد محمود عباسی، ناظم ویلفیئر خرم شیراز، ناظم مالیات محمد بشیر احمد اعوان، نائب خازن محمود اعظم بٹ، ناظم نشرواشاعت محمد اعظم جمیل، ناظم ممبرشپ محمد یوسف بخشی، ناظم امورخواتین اظہر حمید، ناظم وارڈ عبدالقیوم جٹ، ناظم وارڈ محمد عارف، ناظم وارڈ محمد طارق سعید، ناظم وارڈ غلام ربانی، ناظم وارڈ جمیل عامر قادری، ناظم وارڈ محمد عامر علی، ناظم وارڈ محمد شبیر حسین، ناظم وارڈ ڈاکٹر محمد امتیاز حسین، ناظم یو سی نصیر احمد، صدر یوتھ لیگ شاکر حسین شاہ، جنرل سیکرٹری مدثر احمد خان، صدر ایم یو سی محمد زاہد اسلم، صدر عوامی تحریک افتخار احمد اعوان، جنرل سیکرٹری امجد محمود اعوان، صدر تحریک منہاج القرآن ٹیکسلا سیف اللہ کے علاوہ منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور دیگر فورمز کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عین الحق بغدادی نے کہا ہے کہ انتہاپسندی، دہشت گردی اور جہالت کے خاتمہ کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیش کردہ امن نصاب مغرب سمیت دنیا کے کئی ممالک اور متعدد یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری وہ پہلی شخصیت ہیں کہ جن کی زندگی میں ہی ان کے افکار و نظریات پر پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مختصر عرصہ میں قرآن، تفسیر، حدیث، فقہ، سیاست، معیشت، تقابل ادیان، انتہاپسندی کا خاتمہ، جہاد اور انسداد دہشت گردی سمیت سیکڑوں موضوعات پر ایک ہزار کتب تصنیف کیں جن میں سے 600 سے زائد شائع ہو چکی ہیں۔

تقریب کے آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کی درازیٔ عمر کیلئے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top