ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ، شہر شہر تقاریب، علمی خدمات پر خراج تحسین

Dr Hussain Qadri addresses Quaid Day ceremony in Faisalabad

لاہور (22 فروری 2020ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ کے حوالے سے شہر شہر کانفرنسز اور کیک کاٹنے کی تقاریب جاری ہیں، ملک بھر کی تنظیمات کی طرف سے ان کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی علمی، تحقیقی، تجدیدی خدمات پر کانفرنسز منعقد کی جارہی ہیں۔ ان کانفرنسز کا عنوان ”علم، تحقیق اور تجدید کا عہد بے مثال“ ہے۔ اس سلسلے میں مؤرخہ 22 فروری 2020 کو مرکزی تقریب فیصل آباد میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تھے۔ تقریب میں خرم نواز گنڈاپور، انجینئر رفیق نجم، بشارت جسپال، میاں ریحان مقبول، میاں عبدالقادر، میاں کاشف اور ہزاروں کارکنان شریک تھے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اصلاح معاشرہ کے ضمن میں تحریری، تقریری کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست نوجوانوں کو باعمل مسلمان اور محب وطن شہری بنانے پر محنت کررہے ہیں اور منہاج القرآن کی تحقیقی اور تجدیدی خدمات کے نتیجے میں اندرون اور بیرون ملک مقیم نوجوانوں کے دلوں میں علم اور امن کی شمع روشن ہورہی ہے اور وہ اسلامی تعلیمات اور قرآن و سنت کے مطالعہ کی طرف راغب ہورہے ہیں۔ فیصل آباد میں تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے دعائیں کی گئیں۔

دریں اثناء شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک لائرز موومنٹ کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں بھی تقریب منعقد ہوئی جس سے لہراسب گوندل ایڈووکیٹ، صاحبزادہ انوار اختر ایڈووکیٹ، اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ، آصف سلہریا ایڈووکیٹ، ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ نے خطاب کیا اور تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top