منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کی تقریب 20 فروری 2020 بعد از نماز ِعشاء کویت کے پوش علاقہ خیطان کے راجدھانی ریسٹورینٹ میں منعقد ہوئی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے قاری فضل رسول نے کیا۔ حمدِ باری تعالیٰ کا شرف صدر زونل تنظیم خیطان صوفی تنویر کے حصہ میں آیا۔ نعتِ رسول مقبول اور شیخ الاسلام کا لکھا ہوا کلام صوفی عبدلمجید اور انکے ساتھیوں نے پیش کیا۔

شیخ الاسلام کی سالگرہ کی مناسبت سے اپنا ہی لکھا کلام منیر احمد قادری نے پڑھا جبکہ شاہد طفیل ڈار نے شاعرِ منہاج انوارالمصطفیٰ ہمدمی کی نظم پیش کی۔

پروگرام میں صدر پاکستان عوامی سوسائٹی کویت سید جعفر صمدانی نے شیخ الاسلام کی تحقیقی، تفسیری اور تجدیدی خدمات پر گفتگو کی۔

ناظم برائے بنگلہ دیش کمیونٹی منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت سید لقمان شاہ نے بنگلہ دیش اور ناظم انڈین کمیونٹی منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت ماجد دلوی نے انڈیا میں منہاج القرآن کے اسلامک سینٹرز، لائبریریز، رفاہی تنظیمی نیٹ ورکس اور امن و اتحاد کے لئے کی گئی کاوشوں پہ روشنی ڈالی۔

دوران تقریب پروجیکٹر پہ شیخ الاسلام اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی خدمات پہ ڈاکومنٹری و ویڈیو کلپس بھی دکھائے گئے۔

صدر پاکستان پیپلز پارٹی کویت (شہید بھٹو گروپ) و بیورو چیف برائے کویت روزنامہ سرزمین غلام حیدر شیخ اور پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے سینئر رہنما چوہدری الف دین نے منہاج القرآن کی تاحیات رفاقت حاصل کی۔ انکو تاحیات رفاقت کی سند حاجی عبدالرشید نے پیش کی۔ اس موقع پر دونوں احباب نے مختصراً اظہار خیال بھی کیا۔

صدر پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کویت غلام حیدر شیخ نے کہا کہ میں نے تاحیات رفاقت شیخ الاسلام کی بالخصوص علمی، فکری، تجدیدی، تنظیمی خدمات اور آپ کو بلا شبہ مجدد رواں صدی تسلیم کرتے ہوئے رفاقت اختیار کی ہے۔

تقریب میں خواتین ومرد کارکنان و کمیونٹی کی نامور شخصیات نے اپنے عظیم قائد کی سالگرہ کا کیک الگ الگ کاٹا اور انکی درازیِ عمر کے لئے دعائیں کی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت حاجی عبدالرشید نے ’’ڈاکٹر طاہر القادری ایک محققِ عصر‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام امت مسلمہ و پاکستان کا سرمایہ ہیں۔

آخر میں انہوں نےشرکاء، ریسٹورنٹ انتظامیہ اور کویت بھر کی تنظیمات وکارکنان، کویت کی تمام تر کمیونٹی تنظیمات کے سربراہان، وفود اور میڈیا کی خصوصی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
پروگرام میں نقابت کے فرائض صدر منہاج نعت کونسل حاجی عبدالرؤف بھٹی اور صدر زونل تنظیم سالمیہ شاہد حمید سندھو نے ادا کئے۔ ساؤنڈ سسٹم و ویڈیو کوآرڈینیشن کی خدمات عطاء الہی و حافظ شاہد منہاس نے پیش کیں۔ پروگرام کے بعد تمام شرکاء کو پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔ اس تقریب کے لیے ہوٹل کے ہال کو شیخ الاسلام کی قد آور تصاویر اور شاندار فلیکسز اور برقی قممقوں سے سجایا گیا تھا۔

رپورٹ:(چوہدری محمد ارشد تبسم، کویت)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top