اسیر محمد سلطان کو علاج کیلئے بلاتاخیر کراچی بھجوایا جائے، خرم نواز گنڈاپور کی گورنر پنجاب سے ملاقات

عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل نے آئی جی پریزنرز اور ایڈیشنل ہوم سیکرٹری سے بھی ملاقات کی

Khurram Nawaz Gandapur meets with Governor Punjab Ch Sarwar

لاہور (24 فروری 2020ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اسیر محمد سلطان جو برین ٹیومر کے مریض ہیں اور جنہیں ڈاکٹرز نے میجر سرجری کیلئے جناح پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل کالج کراچی لیجانے کی ہدایت کررکھی ہے کے بلاتاخیر علاج شروع کروانے پر گفتگو کی۔ خرم نواز گنڈاپور نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ بغرض علاج کراچی لے جانے کے حوالے سے غیر ضروری تاخیر کی وجہ سے اسیر محمد سلطان کی صحت روز بروز بگڑرہی ہے، لہٰذا کاغذی کارروائی میں مزید تاخیر نہ کی جائے اور اسے فوری علاج کیلئے کراچی بھجوایا جائے۔ گورنر پنجاب نے اس سلسلے میں آئی جی پریزنرز اور ہوم سیکرٹری آفس سے معلومات حاصل کیں اور بلاتاخیر کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ خرم نواز گنڈاپور نے آئی جی پریزنرز پنجاب اور ایڈیشنل ہوم سیکرٹری سے بھی محمد سلطان کے علاج کے سلسلے میں ملاقات کی۔

خرم نواز گنڈاپور نے بعدازاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ ماہ قبل اسیر محمد سلطان کا ملتان ہسپتال میں ابتدائی علاج ہوا۔ ناکافی سہولتوں کے باعث ملتان کے ڈاکٹروں نے محمد سلطان کو کراچی لے جانے کی ہدایت کی لیکن کاغذی کارروائی میں غیر ضروری تاخیر کی گئی جس کی طرف پنجاب حکومت کی توجہ مبذول کروائی گئی اور اسی سلسلے میں گورنر پنجاب سے بھی ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے یقین دلایا ہے کہ اسیر محمد سلطان کو بلاتاخیر علاج کیلئے کراچی بھجوائے جانے میں مزید کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top