منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام قومی زبان و ادب کانفرنس 15 مارچ کو ہو گی

اردو زبان کے نامور محققین، سکالرز، شعراء و ادیب کانفرنس میں شرکت کرینگے: ڈاکٹر مختار عزمی
کانفرنس اردو زبان و ادب کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہو گی، انتظامات مکمل

لاہور (25 فروری 2020ء) منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام قومی زبان و ادب کانفرنس 15 مارچ کو ہو گی، قومی مشاعرہ اور کتاب میلہ بھی اس کانفرنس کا حصہ ہوں گے، منہاج یونیورسٹی لاہور شعبہ اردو کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مختار عزمی نے انتظامی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں ڈاکٹر انوار احمد، ڈاکٹر محمد یوسف خشک، ڈاکٹر نجیب جمال، ڈاکٹر محمد فخر الحق نوری، ڈاکٹر زاہد منیر عامر، ڈاکٹر محمد ارشد اویسی، ڈاکٹر صائمہ ارم، ڈاکٹر ہارون قادر، ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، ڈاکٹر ہارون عثمانی، ڈاکٹر عظمت رباب، ڈاکٹر وحید الرحمن خان، ڈاکٹر بصیرہ عنبرین، ڈاکٹر اختر شمار، قومی او رعلاقائی عصری تناظر میں اردو زبان و ادب کے کردار پر مقالہ جات پیش کریں گے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر اسامہ شیخ، ڈاکٹر طارق رحمن، ڈاکٹر شہباز عارف، ڈاکٹر وسیم انور، ڈاکٹر عامر عزیز، ڈاکٹر ماریہ ایزابل، ڈاکٹر عمیرا عرفان، ڈاکٹر نذیر ملک، ڈاکٹر شفاعت یار خان، اطہر طاہر، ڈاکٹر نوشین اسحاق، ڈاکٹر شاہیانہ بھٹی، ڈاکٹر نادیہ انور اور ڈاکٹر اکبر علی خان بھی اظہار خیال کریں گے۔ ڈاکٹر مختار عزمی نے بتایا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور کی قومی زبان و ادب کانفرنس اردو ادب کی ترقی اور اہمیت اجاگر کرنے کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہو گی۔

کانفرنس کے مثالی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے دن رات کام جاری ہے اور اس ضمن میں کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ ڈاکٹر مختار عزمی نے کہا کہ کانفرنس سے متعلق تفصیلی معلومات کیلئے 0300-6706373 (urdu@mul.edu.pk) پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔ کانفرنس کے نگران اعلیٰ ڈاکٹر مختار احمد عزمی ہیں جبکہ کو کنوینئر مسٹر عرفان عباس اور ممبر آرگنائزنگ ٹیم ڈاکٹر ممتاز احمد سدیدی ہیں۔گزشتہ روز منہاج یونیورسٹی لاہور میں کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے خصوصی میٹنگ میں جائزہ لیا گیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top