ملزموں کو ترقیاں ملنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دینے کیلئے الفاظ نہیں مل رہے: ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 06 مارچ 2020ء

ڈاکٹر توقیر شاہ سمیت سانحہ ماڈل ٹاؤن کے تمام کردار پہلے سے بہتر عہدوں پر تعینات ہیں
سانحہ کے ملزم سابق دور میں انجام سے خوفزدہ رہتے تھے آج وہ سارے بےخوف ہیں
عمران خان جلسوں میں ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کو انصاف دلوانے کی بات کرتے تھے
سزا یافتہ مشکوک امیر مریضوں کو چھٹی والے دن ریلیف ملتا ہے، غریب قیدی مہینوں رلتے ہیں

لاہور (6 مارچ 2020ء) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں ڈاکٹر توقیر شاہ سمیت سانحہ ماڈل ٹاؤن کے تمام ملزم اور چھوٹے بڑے کردار پہلے سے بہتر عہدوں پر تعینات ہو چکے ہیں، سابق دور حکومت میں سانحہ کے ملزم حکومت بدلنے پر اپنی گرفت ہونے کے خوف میں مبتلا تھے آج پرکشش تعیناتیاں ملنے پر وہ بے خوف ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو ترقیاں ملنے اور شاندار تبدیلی پر وزیراعظم کو مبارکباد دینے کے لیے الفاظ نہیں مل رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے حوالے سے قانونی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ خصوصی اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے وکلاء نے انہیں اے ٹی سی، لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں زیر التواء اپیلوں اور استغاثہ پر بریفنگ دی۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ عمران خان بطور اپوزیشن رہنما اپنے جلسوں، بیانات اور پریس کانفرنسوں میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو سزا دلوانے کی بات کرتے تھے، حکومت ملنے کے بعد مظلوموں کو انصاف دینا دور کی بات سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ظلم کے خلاف احتجاج کرنے والے سوا سو کارکنوں کو انہی کے دور حکومت میں سزائیں سنائی گئیں اور وہ پانچ سال اور سات سال کے لیے جیلوں میں بند اور ناکردہ گناہوں کی سزابھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تبدیل شدہ دور حکومت میں کرپشن کیسز میں سزا یافتہ مشکوک دولت مند مریضوں کو ریلیف دینے کے لیے چھٹی والے دن بھی دفاتر کھل جاتے ہیں مگر سلطان جیسے بیمار غریب قیدی ڈاکٹرز کی واضح ہدایات کے باوجود علاج کی اجازت کے لیے مہینوں رلتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top