ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خانیوال میں ورکرز کنونشن سے خطاب

مورخہ: 07 مارچ 2020ء

منہاج القرآن خانیوال کے زیراہتمام چک 79-10R میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری، ملک بشیر اعوان، قاضی فیض الاسلام، محمد اقبال خان، راؤ عارف رضوی، راجہ مظہر قادری، معین قادری و دیگر قائدین و کارکنان کی بڑی تعداد بھی پروگرام میں شریک ہوئی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ورکرز کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن اور صاحب قرآن سے تعلق مضبوط سے مضبوط کرتے جاؤ اور دلوں کا زنگ اتارتے رہو، بالآخر کامیابی تمہارا مقدر ہوگی۔ تقریب کے آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 69 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top