خانیوال: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا منہاج گرلز کالج کا دورہ

مورخہ: 07 مارچ 2020ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خانیوال میں بین الاقوامی تعلیمی سہولیات اور معیار کے حامل منہاج کالج برائے خواتین کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آپ نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منہاج القرآن کی طرف سے منہاج گرلز کالج جنوبی پنجاب کی بہنوں اور بیٹیوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ منہاج کالج کروڑوں روپے کی لاگت سے اپنی مدد آپ کے تحت ڈسٹرکٹ خانیوال میں قائم کیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب میں خواتین کے لیے مزید تعلیمی ادارے قائم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج اسلام اور اعلیٰ انسانی اقدار پر حملے ہورہے ہیں، نوجوانوں کے اخلاق کو بگاڑا جارہا ہے، اس نظریاتی افراتفری کے دور میں منہاج القرآن نے نظریہ اسلام، نظریہ پاکستان، اخلاق، اخلاص اور امن کا پرچم سربلند کر رکھا ہے۔

اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ اور منہاج القرآن خانیوال کے دیگر قائدین بھی موجود تھے۔منہاج کالج برائے خواتین خانیوال کی تعمیر حال ہی میں مکمل ہوئی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top