منہاج القرآن ای لرننگ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام شیخ الاسلام کی 69ویں سالگرہ کی تقریب

مورخہ: 09 مارچ 2020ء

Dr Tahir ul Qadri birthday ceremony organized by eLearning MQI

لاہور (9 مارچ 2020ء) منہاج القرآن کے آن لائن تعلیمی پراجیکٹ ای لرننگ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، اس موقع پر صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی، تقریب میں منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے لیکچررز، پروفیسرز شریک ہوئے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن آن لائن ای لرننگ پروگرام کے ذریعے دنیا بھر میں مقیم مسلم خاندانوں کے بچوں کو دینی تعلیم دی جارہی ہے اور کورسز کروائے جارہے ہیں، گھر کی دہلیز پر درس و تدریس کا یہ جدید طریقہ مقبول ہورہا ہے، منہاج القرآن ان اداروں میں سے ہے جنہوں نے علم کو عام کرنے کے لیے جدید ذرائع ابلاغ کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن لرننگ مقبول ہورہی ہے اور جدید یونیورسٹیز بھی اس طریقہ کو اختیارکررہی ہیں۔ انہیں بتایا گیا کہ منہاج القرآن کے ای لرننگ پروگرام کے ذریعے 40 سے زائد ملکوں کے سینکڑوں بچے کوالیفائیڈ اساتذہ کے ذریعے فقہ، ناظرہ، فن تقریر، نعت خوانی کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ اس موقع پر بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، کرنل (ر) مہدی حسن، ڈاکٹر محمد اکرم رانا، پروفیسر نواز ظفر، ای لرننگ پروگرام کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مقصود احمد نوشاہی موجود تھے۔

Dr Tahir ul Qadri birthday ceremony organized by eLearning MQI

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top