اہل بیت اطہار سے محبت ایمان کی نشانی ہے: ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 11 مارچ 2020ء

دنیا کا کوئی علم شہر علم کے دروازے حضرت علی کی دسترس سے باہر نہیں: قائد منہاج القرآن
منہاج القرآن علماء کونسل کے رہنماؤں سے گفتگو

لاہور (11 مارچ 2020) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو علم کا دروازہ قرار دیا۔ دنیا کا کوئی علم ایسا نہیں ہے جو آپ کی دسترس سے باہر ہو، آقائے دو جہاں ﷺ کی طرف سے آپ کو علم کا دروازہ قرار دینا عام سی بات نہیں۔ خدمت دین و انسانیت کے جذبہ کے تحت دین و دنیا کے علوم حاصل کرنے والے حضرت علی کرم اللہ وجھہ الکریم شیر خدا کے طریق پر ہیں۔ اہل بیت اطہار رضی اللہ عنہ کی عزت، حرمت، تعظیم و تکریم عین ایمان ہے۔ وہ منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ فکری نشست سے بذریعہ آڈیو لنک خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر علامہ امداد اللہ قادری، علامہ میر آصف اکبر، علامہ غلام اصغر صدیقی، علامہ خلیل حنفی،علامہ عثمان سیالوی، علامہ امداد اللہ شاہ و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ فہم و فراست علم و حکمت کے باب میں حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کا مقام و مرتبہ بہت اونچا اور بلند ترین ہے، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضور نبی اکرم ﷺ سے ہزاروں احادیث مقدسہ روایت کی ہیں، حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ کے علمی نکات فتاوی اور بہترین فیصلوں کا انمول مجموعہ اسلامی علوم کے خزانوں کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ امیر المومنین حضرت علی رضی اللہ عنہ کی جملہ خصوصیات میں ایک عظیم خصوصیت یہ بھی ہے کہ آپ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کے سگے چچا زاد بھائی ہونے کے علاوہ ’’عقد مؤاخات‘‘ میں بھی آپ کے بھائی ہیں۔ حضور نبی کریم ﷺ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو مولائے کائنات کے لقب سے نوازا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top