کورونا وائرس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا: ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 13 مارچ 2020ء

قومی و بین الاقوامی صحت کے اداروں کی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے
قائد منہاج القرآن 14 مارچ کو کورونا وائرس پر خصوصی گفتگو کریں گے

لاہور (13 مارچ 2020) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 14 مارچ کو قرآن و سنت کی تعلیمات اور نبوی اقدامات و احکامات کی روشنی میں کورونا وائرس جیسی جان لیوا آفات سے نمٹنے کے حوالے سے خصوصی گفتگو کریں گے، جسے بعد ازاں منہاج القرآن کی ویب سائٹ اور آفیشل پیجز پر جاری کیا جائے گا ۔ گزشتہ روز مرکزی راہنماؤں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، اس سے نمٹنے کیلئے خوف پھیلانے یا خوف زدہ ہونے کی بجائے قومی و بین الاقوامی صحت کے اداروں کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top