ڈاکٹر طاہرالقادری کا جنرل سیکرٹری پی اے ٹی میاں ریحان مقبول کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

مورخہ: 16 مارچ 2020ء

لاہور (16 مارچ 2020) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری میاں ریحان مقبول کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بخشش و مغفرت اور درجات بلند فرمائے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ کریم لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، قاضی زاہد حسین، خرم نواز گنڈاپور، رفیق نجم، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، جی ایم ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، عارف چوہدری، میاں کاشف، میاں عبد القادر، طاہر سلیم، جواد حامد، شہزاد رسول، چوہدری افضل گجر، حافظ غلام فریدپاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے دیگر رہنماؤں نے بھی میاں ریحان مقبول کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

دریں اثناء مرحومہ کی نماز جنازہ انکے آبائی شہر رسول پور چک جھمرہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماءوں، کارکنان کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ختم قل شریف

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top