منہاج القرآن لاہور کی طرف سے عوام میں سینیٹائزر کی تقسیم
احتیاطی تدابیر سے اس عالمی وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے، رہنما منہاج القرآن
لاہور (20 مارچ 2020ء) منہاج القرآن لاہور کی طرف سے عوام النا س میں جراثیم کش سینی ٹائزرز کی بوتلیں تقسیم کی گئیں، منہاج القرآن کے رہنماؤں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتیاط اور علاج سنت رسولﷺ ہے۔حفاظتی تدابیر کا اختیار کرنا توکل اور تقدیر پر ایمان کے منافی نہیں ہے۔احتیاطی تدابیر سے اس عالمی وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔حکومتی ہدایات پر ہر شہری عملدرآمد کرے، سیاسی، مذہبی جماعتیں بھی کرونا وائرس کے حوالے سے آگاہی مہم چلائیں۔ذخیرہ اندوزی نہ کی جائے، کسی کی مجبوری سے فائدہ نہ اٹھایا جائے۔ موجودہ حالات میں قوم کو متحد ہونا چاہیے،عوام حکومتی اقدامات پر عمل کریں۔آگاہی، ذمہ داری اور احتیاط اس وبا کے خلاف جنگ میں انسانوں کا بہترین ہتھیار ہے۔ رہنماؤں نے اس موقع پر اجتماعی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس آفت سے انسانیت کی حفاظت کرے۔ جی ایم ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، صدر لاہور حافظ غلام فرید، ثناء اللہ خان نے لوگوں میں سینی ٹائزر تقسیم کیے۔اس موقع پر عبدالحفیظ چودھری، امتیاز اعوان، قاضی محمود، اورنگزیب خان، سعید اختر و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
تبصرہ