اللہ نے معجزات کے ذریعے پیغمبران حق کی شان اجاگر کی، ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 21 مارچ 2020ء

معراج النبی کے عظیم واقعہ سے تسخیر کائنات کے مقفل دروازے کھلے
معراج النبی انسانی تاریخ کا ایسا انوکھا واقعہ ہے جس پر انسانی عقل حیران و ششدر ہے

لاہور () قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ ہے اللہ تعالیٰ نے معجزات کے ذریعے پیغمبران حق کی شان اجاگر کی اور شکوک شبہات کی گرد میں آٹے اذہان کو نور ایمان سے منور کیا۔ معراج کمال معجزات مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہے یہ وہ عظیم واقعہ ہے جس سے تسخیر کائنات کے مقفل دروازوں کے کھلنے کی ابتدا ہوئی، انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ذہن انسانی میں ابھرنے والے ان گنت شکوک و شبہات کا ازالہ معجزے کے ظہور سے ہوتا ہے، معجزات دراصل قرب الہی کی نشانی اور تائید غیبی کے مظہر ہوتے ہیں، قائد تحریک منہاج القرآن نے کہا کہ اللہ کی ذات بھٹکی ہوئی انسانیت کو صراط مستقیم پر لانے کے لیے اپنے رسولوں کو راز ہستی سے ہمکنار کر کے مبعوث فرماتی ہے تاکہ پیغام حق کے اعلان کے مرحلہ پر اللہ کے یہ رسول ہر نوع کے ابہام سے بالا تر ہو کر پورے ایقان کے ساتھ انسانیت کو راہ حق کے مسافر بنا سکیں۔ انھوں نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ اللہ کے نبیوں اور رسولوں کی دعوت تبلیغ سے باطل کے ایوانوں میں لرزہ طاری ہوا، فرسودہ نظام کی دیواروں میں دراڑیں پڑیں، استحصالی قوتوں سے ٹکرانا برگزیدہ ہستیوں کے کار نبوت میں سرفہرست رہا ہے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین کو ایک ایسے منصب جلیلہ پر فائز کیا گیا جو اس سے قبل کسی اور پیغمبر حق کو عطا نہ ہوا، انھوں نے کہا کہ نماز سفر معراج کا تحفہ ہے اس کے زریعے امت محمدیہ کو بخشش اور انعام اکرام کی گارنٹی دی گئی، انھوں نے مزید کہا کہ سفر معراج میں قاب قوسین کا تواتر سے ذکر آیا ہے اس تمثیل کے ذریعے ذات باری تعالیٰ اور حبیب مکرم کے درمیان قرب کی انتہائی صورت کو بیان کیا گیا چونکہ اہل عرب قرآن کے اولین مخاطبین ہیں اور اہل عرب کو زبان و ادب کے تناظر میں قاب قوسین کی تمثیل بہ معنی قربت اچھی طرح سمجھائی دی گئی، یعنی اللہ رب العزت نے اس اس تمثیل کے ذریعے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان و عظمت کا اعلان فرمایا۔ معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم تاریخ انسانی کا ایک ایسا حیرت انگیز واقعہ ہے جس کی تفصیلات پر عقل حیران و ششدر ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top