کورونا: منہاج یوتھ لیگ حافظ آباد کی طرف سے راشن کی تقسیم

مورخہ: 29 مارچ 2020ء

کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورت حال نے غریب، متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کیلئے روزی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہو گیا ہے، وہ سب گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہم سب کا دینی، ملی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم حسب استطاعت ان کی مدد کریں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل دبئی کے رہنما صابر حسین گجر کے تعاون سے منہاج یوتھ لیگ نے حافظ آباد میں معاشی طور پر متاثر ہونیوالوں کی مدد کیلئے مہم چلائی، جس میں منہاج یوتھ لیگ حافظ آباد کے صدر عامر سلطان اور جنرل سیکرٹری محمد فیصل گجّر کی سربراہی میں کارکنان نے حصہ لیا۔ منہاج یوتھ لیگ نے اپنے ٹیم ورک کے ذریعے 60 گھروں تک 45 من راشن باعزت انداز میں پہنچایا۔ اگلے چند دن تک مزید 50 من سے زائد راشن کی تقسیم کے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔

Minhaj ul Quran Youth League ration distribution

Minhaj ul Quran Youth League ration distribution

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top