جان لیواء وباء کے پیش نظر عوام حکومت سے تعاون کریں: منہاج القرآن علماء کونسل

مورخہ: 30 مارچ 2020ء

وفاقی وزیر مذہبی امور کے بیان اور حکومتی اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں
امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا فتویٰ ہے چار افراد ہوں تو جماعت ہو جاتی ہے

Minhaj ul Quran Ulama Council

لاہور (30 مارچ 2020) منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی صدر علامہ امداد اللہ قادری، مرکزی ناظم علامہ میر آصف اکبر اور مفتی خلیل حنفی نے مساجد میں موذن سمیت پانچ افراد کے ساتھ باجماعت نماز کی ادائیگی کے اقدام پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کے بیان کی ستائش کی ہے اور کہا ہے کہ موجودہ جان لیوا وباء کے موقع پر یہی متوازن اور مناسب اقدام ہے، وباء کی صورت میں نماز گھروں میں ادا کرنا احادیث نبوی ﷺ سے ثابت ہے اور امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا فتوی ہے کہ چار افراد ہوں تو جماعت کے شرعی تقاضے پورے ہو جاتے ہیں، اس پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے حال ہی میں ایک گھنٹہ دلائل دئیے جو سوشل میڈیا پر لاکھوں کی تعداد میں سنے گئے، علامہ امداد اللہ قادری نے کہا کہ الحمداللہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جس میں اسلامی شعائر کے خلاف کوئی اقدام نہیں کر سکتا لیکن آج کل اسلامیان پاکستان اور پاکستان کے تمام شہری کورونا وائرس کے خطرے کی زد میں ہیں جس سے بچاؤ کیلئے حکومت سے تعاون کرنا چاہیے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top