ڈاکٹر طاہرالقادری کا میر شکیل الرحمن سے میر جاوید الرحمن کے انتقال پر اظہار تعزیت

مورخہ: 31 مارچ 2020ء

لاہور (31 مارچ 2020ء) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جنگ گروپ کے اہم عہدیدار میرشکیل الرحمن کے بڑے بھائی میر جاوید الرحمن کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار اور مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

دریں اثناء منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے میر جاوید الرحمن کے انتقال پر اظہار تعزیت اور مرحوم کی بخشش کیلئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top