اربوں روپے کا امدادی پیکج خوش آئند، اصل چیلنج مستحقین تک پہنچانا ہے: خرم نواز گنڈاپور

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کی طرف سے تین سو خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا
ٹائگرز فورس میں پی ٹی آئی کے کارکن ہونگے یا کسی اور جماعت کے نوجوان بھی شامل ہو سکتے ہیں؟

لاہور ( ) تحریک منہاج القرآن کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ صرف تحریک انصاف سے وابستہ نوجوان ہی ٹائگرز فورس کا حصہ ہونگے یا خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والی کسی اور جماعت یا تحریک کے کارکن بھی اس فورس کا حصہ بن سکتے ہیں؟ اس کے بارے میں تا حال حکومت کی طرف سے سیاسی، سماجی فلاحی جماعتوں اور تنظیموں سے معلومات شیئر نہیں کی گئی، اربوں روپے کے امدادی پیکج کا حق داروں کی دہلیز تک پہنچنا بڑا چیلنج ہے، ماضی میں پنجاب فوڈ سپورٹ پروگرام اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خورد برد ہوئی حکومت ماضی کی کرپٹ پریکٹسز کو ذہن میں رکھے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کی طرف سے تین سو خاندانوں میں راشن، سینی ٹائزر اور فیس ماسک کی تقسیم کے موقع پر کیا، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ، جواد حامد، عارف چودھری، راجہ زاہد محمود شاہد لطیف، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے صدر انجینیر ثناءاللہ خاں، حافظ غلام فرید، مظہرِ محمود علوی، محمد حسیب، و دیگر راہنما موجود تھے، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ایک ماہ کے راشن کے ڈبے دئے گئے، اور راشن کی تقسیم کا عمل اضلاع اور تحصیل کی سطح تک بڑھا دیا گیا ہے، راشن خریداری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس میں اشتیاق حنیف مغل، حاجی آمین قادری، حافظ عبدالرحمن شامل ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top