ڈاکٹر طاہرالقادری امت کی رہنمائی کررہے ہیں: جواد حامد

صحت و صفائی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کا کردار قابل تحسین ہے
صحت و صفائی کے ادارے عوام سے تعاون کررہے ہیں:سینئر رہنما منہاج القرآن

لاہور (3 اپریل 2020) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما جواد حامد نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کی طرف سے مفاد عامہ میں صحت و صفائی کے کام کو احسن انداز سے انجام دیا جارہا ہے جس پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے اطراف کی گلیوں اور پارک کو کلورین اور جراثیم کش ادویات کے ساتھ صاف کیا گیااور اس پر عملہ نے اہل علاقہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا، اگر واسا سمیت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے عملہ اور ذمہ داران نے اسی جذبہ کے ساتھ آئندہ بھی صفائی کا نظام جاری رکھا تو انشاء اللہ تعالیٰ کورونا وائرس سمیت دیگر بیماریاں پھیلانے والے جراثیم اور بیکٹیریاز سے ہمارا ماحول صاف ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ منہاج القرآن کی ملک بھر کی تنظیمات مستحقین کی مدد کررہی ہیں اوراس کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور صفائی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مسلسل تحریک کے کارکنان، اہل پاکستان اور امت مسلمہ کی رہنمائی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ ان کے اس تعلیمی، فکری اور بیداری شعور کے حوالے سے انجام دئیے جانے والے کردار کو اندرون، بیرون ملک تحسین کی نظر سے دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام وہ واحد دین ہے جس میں صفائی کو نصف ایمان کہا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی آفت سے انسانیت کو محفوظ بنائے اور جلد معمولات زندگی بحال ہوں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top